اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل، درماندہ مسافرین میں اشیاء خورد و نوش تقسیم - srinagar leh highway closed

Snowfall at Zojilla Srinagar Leh Highway closed: زوجیلا پاس پر برفباری کے سبب گزشتہ چھ روز سے سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 9:55 PM IST

گاندربل، درماندہ مسافرین میں اشیاء خورد و نوش تقسیم
گاندربل، درماندہ مسافرین میں اشیاء خورد و نوش تقسیم (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل، درماندہ مسافرین میں اشیاء خورد و نوش تقسیم (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر) :گزشتہ قریب ایک ہفتے سے سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہونے کی وجہ سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں درجنوں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں۔ درماندہ مسافرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے سونہ مرگ علاقے میں درماندہ مسافرین کے لیے لئے قیام و طعام کا عارضی انتظام کیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ گاندربل کی ہدایت پر ایس ڈی ایم کنگن کی زیر نگرانی تحصیلدار گنڈ منظور احمد، ڈی ایس پی ایس ڈی آر ایف ایف، ایس ایچ او پولیس سٹیشن سونمرگ، ٹریفک پولیس سونمرگ، ٹی ایس او گنڈ سمیت مختلف محکمہ جات کے ملازمین و افسران پر مشتمل ٹیم نے درماندہ مسافرین کو کھانا فراہم کیا اور ان کے لیے یوتھ ہوٹل سونہ مرگ میں عارضی قیام گاہ کا بھی انتظام کیا، جس پر درماندہ مسافرین خاص کر ٹرک ڈرائیوروں نے انتظامیہ کی پذیرائی کی۔

یاد رہے کہ سرینگر - لیہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس پر موسلادھار بارشوں اور برفباری کی وجہ سے مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے گزشتہ چھ روز سے شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند ہے۔ شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور منی مرگ علاقوں میں درجنوں گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں جن میں مسافر بردار و مال بردار گاڑیاں شامل ہیں۔

درماندہ مسافرین کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے درماندہ مسافرین کے لیے عارضی رہائش گاہ کا انتظام کیا اور انہیں کھانا بھی فراہم کیا تاکہ درماندہ افراد کی مشکلات میں کسی حد تک کمی واقع ہو سکے۔ ادھر، حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر مکمل برف ہٹائے جانے کے بعد ہی گاڑیوں کو سونہ مرگ سے کرگل، لیہہ روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال

ABOUT THE AUTHOR

...view details