سری نگر: جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومتوں سری نگر اور جموں میں بدھ کو سخت ترین حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ اس کے علاوہ ضلعی ہیڈکوارٹروں میں بھی سخت سیکورٹی انتظامات میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا۔
کولگام میں 75ویں یوم جمہوریہ سے قبل فل ڈریس ریہرسل
اس ریہرسل میں اے ڈی ڈی سی کولگام شری شوکت احمد راتھر، جے کے اے ایس نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ یہ ریہرسل 26 جنوری کو ہونے والے یوم جمہوریہ کی حقیقی پریڈ کا پیش خیمہ ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی ایجنسیوں کے مختلف دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا، جن میں جموں و کشمیر پولیس، جموں و کشمیر آرمڈ پولیس، انڈین ریزرو پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، ایس ایس بی کے علاوہ ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی دستہ، این سی سی کیڈٹس اور طلباء شامل تھے۔
جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل بڈگام میں 75ویں یوم جمہوریہ سے قبل فل ڈریس ریہرسل کیا گیا
اس فل ڈریس ریہرسل میں اے ڈی ڈی سی بڈگام اکرم اللہ ٹاک نے اے ایس پی بڈگام راگھو ایس کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ اس موقع پر سی آر پی ایف، جے کے پی، جے کے اے پی، آئی آر پی، ہوم گارڈز کے مختلف دستوں کے علاوہ این سی سی کے دستے اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے بھی مارچ پاسٹ پریڈ میں حصہ لیا۔ ایس پی (سی آئی یو) بڈگام ڈاکٹر اعجاز احمد ملک نے مارچ پاسٹ پے بطور پریڈ کمانڈر قیادت کی۔ فل ڈریس ریہرسل میں مختلف اسکولوں کے طلباء اور متعدد ثقافتی گروپس نے شاندار ثقافتی پروگرام پیش کرتے ہوئے پرفارم کیا۔
جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل پلوامہ میں 75 ویں یوم جمہوریہ کے لیے فل ڈریس ریہرسل کا اہتتمام
آنے والے 75ویں یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں آج ڈی پی ایل پلوامہ میں ایک فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ جس میں حب الوطنی کے جذبے اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ مارچ پاسٹ میں سی آر پی ایف، ڈسٹرکٹ پولیس، آئی آر پی، جے کے پی خواتین ونگ، ہوم گارڈ، کمانڈنٹ فورسز اور مختلف تعلیمی اداروں کے اسکولی بچوں سمیت مختلف فورسز کے دستے شامل تھے۔ اے ڈی ڈی سی پلوامہ نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اپنی تقریر میں اے ڈی ڈی سی نے ضلع کے نمایاں ترقیاتی کاموں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل ترال میں یوم جمہوریہ کے پیشِ نظر فل ڈریس ریہرسل منعقد
آنے والے 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والی شاندار تقریبات کے پیش نظر آج پورے کشمیر ڈویژن میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس تھانہ ترال کے احاطے میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی، جہاں تحصیل دار ترال سجاد احمد نے قومی ترنگا لہرایا اور سلامی لی۔ اس موقع پر ملک کی آزادی کے لیے بیش بہا قربانیاں دینے والے قائدین، آزادی کے متوالوں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔