اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد - Free Medical Camp

Free Medical Camp مضان المبارک کے موقع پر سی آر پی ایف کی 182 بٹالین نے منگہامہ پلوامہ علاقے کی دارالعلوم میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں خواتین کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔

free-medical-camp-organised-by-crpf-in-monghama-pulwama
Etv Bharatپلوامہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 3:49 PM IST

پلوامہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پلوامہ:جہاں سی آر پی ایف جموں و کشمیر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دن رات اور دیگر سکیورٹی اداروں سے مل کر کام کررہی، وہی دوسرے جانب عوام کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنے اور غریب عوام کو امداد فراہم کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے منگہامہ علاقے کی دارالعلوم میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کمیپ میں علاقے کی خواتین ،بزرگ شہریوں،نوجوانوں اور بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کرکے اپنا علاج ومعالجہ کروایا، جبکہ اس موقع پر سی آر پی ایف کی جانب سے انہیں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

اس مفت طبی کیمپ میں سی آر پی ایف ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سول ڈاکٹر نے علاج کرنے کے علاؤہ لوگوں کو طبی مشورہ دیا۔ اس کیمپ کا مقصد عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا، ساتھ ہی سی آر پی ایف اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنا ہیں۔

مزید پڑھیں:کوئیل پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد


اس موقع پر دارالعلوم کے سربراہ سعید حمید اللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طبی کیمپ سے عوام مستفید ہورہے ہیں، یہ ایک اچھی پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ ساتھ سول انتظامیہ بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرے، تاکہ غریب عوام کو فائدہ مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details