اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ میں فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، سرچ آپریشن شروع - Kashmir Militant Attack - KASHMIR MILITANT ATTACK

عسکریت پسندوں کی جانب سے دفاعی گاڑیوں پر حملے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے ضلع پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پونچھ
پونچھ میں سرچ آپریشن (فائل فوٹو: ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 7:43 PM IST

Updated : May 4, 2024, 10:51 PM IST

پونچھ میں فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، سرچ آپریشن شروع (ETV Bharat)

سرینگر (نیوز ڈیسک):جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ عسکریت پسندوں نے آئی اے ایف کی ایک گاڑی سمیت دیگر دو گاڑیاں پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ جموں میں مقیم دفاعی عہدیداروں کے مطابق ہفتہ کی شام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد آرمی اور پولیس نے سیکورٹی فورسز کی مختلف ٹیموں کو متحرک کر دیا اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اس حملہ میں ابھی تک سرکاری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ضلع پونچھ میں سورنکوٹ کے سنائی گاؤں سے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد فوج اور پولیس دستوں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک حفاظتی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین کسی بھی تصادم، انکاؤنٹر کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حملہ میں فوجیوں کا نقصان بھی ہوا ہے تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر ماہ میں پونچھ ضلع میں ہی بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر فوجی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں چار فوجی اہلکاروں کی موت واقع ہو گئی تھی۔ بعد ازاں حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی جس میں اہلکاروں کو کامیابی نہیں ملی۔ تاہم حفاظتی اہلکاروں نے مقامی عام شہریوں کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا اور ان کا زد و کوب کیا گیا جس میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔ رواں برس مارچ میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج نے مہلوک شہریوں کے اہل خانہ کو سرکاری نوکریوں کی اپائنٹمنٹ لیٹر دی۔

یہ بھی پڑھیں: Poonch attack پونچھ حملہ: بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

Last Updated : May 4, 2024, 10:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details