اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حجاج کرام کے پہلے قافلہ کی آج شام سرینگر میں آمد ہوگی - Haj 2024 - HAJ 2024

حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ایسے میں بیت اللہ کی زیارت کے بعد جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی پہلی پرواز ہفتے کی شام سرینگر پہنچ رہی ہے۔322 حجاج کرام پر مشتمل پر یہ پہلا قافلہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شام ساڑے 8 بجے پہنچ رہا ہے۔

حجاج کا پہلا قافلہ آج شام سرینگر پہنچے گا
حجاج کا پہلا قافلہ آج شام سرینگر پہنچے گا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 5:22 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر حج کمیٹی کے مطابق آج ایک پرواز سرینگر حجاج کرام کو لے کر پہنچے گی جبکہ 23 ​​ یعنی کل سے دو پروازیں حجاج کرام کو لے شیڈول ہیں جو بالترتیب صبح ساڑھے 11 بجے اور سپہر 4 بجکر 25 منٹ پر یہاں پہنچیں گی۔

حجاج کا پہلا قافلہ آج شام سرینگر پہنچے گا (etv bharat)

غور طلب ہے کہ حج 2024 کے ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے98 ہندوستانی حجاج کرام فوت ہوئے ہیں جن میں ایک جوڑا سمیت وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 10 حجاج کرام بھی شامل ہیں۔ ایسے میں کشمیر 5 خواتین حجاج کی عرفات اور مزدلفہ میں ہیٹ سٹروک سے شہادت واقع ہوئی ہے۔ان خواتین میں 4 کا تعلق ضلع سرینگر سے جبکہ ایک خاتون حاجیہ کا تعلق جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع ہے۔

سعودی عرب میں مقدس فریضہ حج کے دوران درجہ حرارت 48 ڈگری سیلشیس تک بڑھ گیا تاہم اس کے باوجود حجاج کرام اپنے مذہبی فرائض انجام دینے میں ثابت قدم رہے۔ واضح رہے کہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:322 عازمین پر مشتمل عازمین کا پہلا قافلہ 22 جون کو کشمیر واپس پہنچ رہا ہے

جموں وکشمیر سے اس مرتبہ 7 ہزار سے زائد حجاج کرام نے فریضہ حج انجام دیا۔ جن میں تقریباً 6 ہزار 8 سو حجاج کرام سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے تھے جبکہ 5 سو زائد حجاج کرام ملک کے دیگر ایمبریکیشن پوائنٹز کے زریعے سفر محمود پر روانہ ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details