اردو

urdu

کشمیر میں چہرے کی شناخت کرنے والا جدید سکیورٹی نظام متعارف - Face Recognition

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 11:42 AM IST

facial recognition system installed in Kulgam کولگام پولیس نے قاضی گنڈ علاقے میں ملزمین / مجرمین کی شناخت کرنے والا جدید سیکورٹی نظام متعارف کرایا ہے۔

کشمیر میں چہرے کی شناخت کرنے والا جدید سکیورٹی نظام متعارف
کشمیر میں چہرے کی شناخت کرنے والا جدید سکیورٹی نظام متعارف (تصویر: جموں کشمیر پولیس)

اننت ناگ (جموں کشمیر) :حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر ایک اہم پیش رفت کے تحت جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں پولیس نے نویوگ ٹنل قاضی گنڈ میں چہرے کو پہچاننے والا، چہرے کی چناخت کرنے والا جدید طرز کا آلہ ( اینو ویٹو آرٹفشل انٹلی جینس فیشیل رکاگنشن سسٹم) نصب کیا ہے۔ یہ ایک ایسا سسٹم ہے جو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شناخت اور ان کا سراغ لگائے گا۔ یہ آلہ منشیات فروش، او جی ڈبلیو، مفرور اور کالعدم تنظیموں کے ارکان وغیرہ کی شناخت کرے گا۔

کولگام پولیس کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی سے پولیس محکمہ کو کافی فائدہ ہوگا اور اس سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد پر نظر رکھنے میں کافی مدد ملے گی۔ وہیں اس جدید سیکورٹی ٹیکنالوجی سے پولیس اور سکیورٹی نظام میں مزید بہتری آئے گی تاکہ موثر طریقہ سے مجرموں کو فوری طور پر پکڑا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید سکیورٹی نظام کا نفاذ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور جرائم سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا اور مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کا تیزی سے پتہ لگانے میں کافی مدد گار بھی ثابت ہوگا۔

آئی جی پی کشمیر زون وی کے بردی اور ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل کی نگرانی میں اس سسٹم کو نصب کیا گیا۔ اس سے قبل بھی جموں کشمیر پولیس کی جانب سے سیکورٹی نظام کو مستحکم بنانے کی غرض سے کئی طرح کی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قاضی ٹنل سرینگر جموں قومی شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے اور اسی راستے بیشتر افراد جموں سمیت ملک کے دیگر علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور اسی راستے سے بیرون علاقے کے لوگ بھی کشمیر وارد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دراندازی کو روکنے کے لیے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details