اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد بر آمد - بین الاقوامی سرحد

بی ایس ایف نے کٹھوعہ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ڈرون سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 2:14 PM IST

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن کے دوران جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف نے جمعرات کی صبح کٹھوعہ میں منیاری پوسٹ علاقے میں زیرو لائن کے نزدیک ایک آئی ای ڈی بر آمد کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئی ای ڈی ایک تلاشی آپریشن کے دوران بر آمد کی گئی جس کو صبح کے وقت پاکستانی ڈورن کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ڈرون کو گرانے کے لئے گولیاں بھی چلائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

فوج نے پونچھ میں ایل او سی کے مینڈھر سیکٹر میں جمعہ (16 فروری) کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے ڈرون کی نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد یہ ڈرون واپس جانے پر مجبور ہوگیا۔

حال ہی میں 11 فروری کو فوج نے جموں کے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پڑوسی ملک سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ایک ڈرون پر فائرنگ کی تھی۔ فوج کے مطابق فائرنگ کے بعد یہ ڈرون واپس پاکستان کی طرف لوٹ گیا تھا۔ دشمن ملک کے ڈرون کی نقل و حرکت مینڈھر کے نار منکوٹ علاقے میں دیکھی گئی تھی اور ایل او سی کی حفاظت کرنے والے دستوں نے اسے گرانے کے لیے کم از کم تین راؤنڈ فائر کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details