اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر کے خانیار میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاونٹر جاری، ایک اہلکار زخمی

سرینگر کے خانیار علاقہ میں سیکوریٹی فورسس کی تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد انکاونٹر شروع ہوگیا۔

سرینگر کے خانیار میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاونٹر شروع
سرینگر کے خانیار میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاونٹر شروع (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

Updated : 1 hours ago

سرینگر : جموں و کشمیر میں سرینگر کے خانیار علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت سپندوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوا۔ تصادم میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں فائرنگ کے مقام سے منتقل کیا گیا اور پھر فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال لے جایا گیا۔ حکام نے تصدیق کی کہ یہ تصادم اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں نے مخصوص انٹیلی جنس رپورٹس جس میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی نشاندہی کی تھی، کے بعد علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن آج صبح اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے خانیار کے کچھ حصوں کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ "علاقے میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد، پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم کا آعاز کیا تھا، جیسے ہی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچے، چھپے ہوئے افراد سے فائرنگ شروع کردیں، جس کے جواب میں سیکوریٹی فورسس نے بھی فائرنگ کی، جس کے بعد انکاونٹر شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے راجوری میں انکاونٹر شروع - Encounter breaks out in Rajouri

تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فی الحال علاقہ میں انکاونٹر جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : 1 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details