ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سروس رائفل سے حادثاتی طور خارج ہوئی گولی سے فوجی ہلاک

سرینگر کے مضافاتی علاقے میں روڈ اوپننگ پارٹی کے ایک فوجی اپنی ہی رائفل کے حادثاتی طور پر چل جانے سے ہلاک ہو گیا۔

سروس رائفل سے حادثاتی طور خارج ہوئی گولی سے فوجی ہلاک
سروس رائفل سے حادثاتی طور خارج ہوئی گولی سے فوجی ہلاک (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

سرینگر (جموں کشمیر): ایک دلخراش واقعہ میں بھارتی فوج کی روڈ اوپننگ پارٹی (ROP) کا ایک فوجی ہفتہ کے روز سرینگر کے مضافاتی علاقہ راول پورہ میں حادثاتی طور پر اپنی سروس رائفل سے خارج ہونے والی گولی سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، فوجی اہلکار کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار روڈ اوپننگ ٹیم کے ساتھ معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق سروس رائفل سے غیر ارادی طور اچانک گولی خارج ہوئی، جس سے فوجی شدید زخمی ہو گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا: ’’فوجی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔‘‘ ادھر، پولیس ٹیمیں واقعے کے بعد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا، ’’ہم اس المناک واقعہ کی تفتیش کے لیے تمام ممکنہ زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘ حادثہ میں فوت ہوئے فوجی کی شناخت ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات میں ہر سال کئی فوجی، پولیس اہلکار ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔ ہر سال خودکشی یا برادرکشی کے سبب بھی درجنوں فوجی ہلاک یا شدید زخمی ہو جاتے ہیں۔ حکام کی جانب سے اس طرح کے جانی نقصان کو روکنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری میں فوجی اہلکار پُراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.