اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے معلوماتی کیمپ کا انعقاد - Employment Awareness Camp - EMPLOYMENT AWARENESS CAMP

اننت ناگ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے پی ایم ایف آیم اسکیم کے تحت نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے مقصد سے معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے معلوماتی کیمپ کا انعقاد
بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے معلوماتی کیمپ کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 7:45 PM IST

اننت ناگ:اس کیمپ میں ضلع کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر بے روزگار نوجوانوں کو مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ تاکہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔

بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے معلوماتی کیمپ کا انعقاد (etv bharat)


اس وقت پر ہنر مندی افراد کی ترقی کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام تکنیکی اداروں میں مختلف سکل ڈویلپمنٹ کورسز میں ایسا نصاب تیار کیا جائے گا جو موجودہ مارکیٹ کے مطابق ہو۔ انہوں نے روزگار کی فراہمی کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر مختلف محکموں کے ضلع افسران نے مختلف سرکاری سکیموں کی جانکاری دی اور نوجوانوں کی آن لائن رجسٹریشن کرائی گئی ۔ اہنوں نے مزید کہا نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کے لئے سرکار کی جانب سے مختلف سکیمیں عمل میں لائی گئی ہے۔اس طرح کے پروگراموں بے روزگار نوجوانوں کو ایک صیح پلیٹ فارم مل جاتا ہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں روزگار میلے کا انعقاد

اس میں دونوں کے لیے مواقع موجود ہیں۔ یہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وہیں دوسری جانب پروگرام میں موجود بے روزگار نوجوانوں میں بھی کافی جوش دیکھا گیا کہ انہیں موقع دیا گیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزگار حاصل کرسکتے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details