اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 10:02 AM IST

Updated : Jun 8, 2024, 10:15 AM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے عمل کا آغاز، سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب - Jammu and Kashmir Assembly Elections

ای سی آئی نے رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ جماعتوں کو مشترکہ نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرکے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

Jammu & Kashmir Assembly Elections
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے عمل شروع کیا (Etv Bharat)

سری نگر: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ جماعتوں کو مشترکہ نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرکے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہیں۔

غور طلب ہے کہ ایک حالیہ نوٹیفکیشن میں ای سی آئی نے انتخابی نشانات (ریزرویشن اور الاٹمنٹ) آرڈر 1968 کے پیرا 10B کے تحت مشترکہ انتخابی نشانات کے لیے درخواستیں قبول کرنا شروع کر دی ہیں۔ یہ اقدام مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے عمل شروع کیا (ECI Press note)

واضح رہے کہ ای سی آئی کا یہ اقدام اشارہ دیتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔ دسمبر 2023 میں سپریم کورٹ نے کمیشن کو یہ انتخابات 30 ستمبر 2024 تک کرانے کی ہدایت دی تھی۔

Last Updated : Jun 8, 2024, 10:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details