سرینگر: الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سرینگر میں پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینیئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی، جس دوران جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال اور لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں چیف الیکشن کمیشن کو جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا راجیو کمار اور پولنگ پینل کے دوسرے عہدیداروں نے سرینگر میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔معلوم ہوا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار ، آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی ، صوبائی کمشنر کشمیر کے علاوہ دیگر سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا کے عہدیداروں کو پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔