اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں منشیات فروش کی جائداد ضبط

انسداد منشیات مہم کے تحت اننت ناگ پولیس نے ایک منشیات فروش کی 70 لاکھ کی جائداد ضبط کر لی۔

اننت ناگ میں منشیات فروش کی جائداد ضبط
اننت ناگ میں منشیات فروش کی جائداد ضبط (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2024, 7:26 AM IST

اننت ناگ:منشیات کی لعنت کے خلاف ایک اہم پیش رفت میں اننت ناگ پولس نے 70 لاکھ روپے مالیت کا ایک رہائشی مکان قرق کر لیا۔ رہائشی مکان ضلع اننت ناگ کے گوپال پورہ کلان کے رہنے والے منشیات فروش رفیق احمد شیخ ولد غلام رسول شیخ کا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی ضلع میں جاری انسداد منشیات مہم کے ایک حصے کے طور پر نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت کی گئی۔

جائیداد کی قرقی FIR نمبر 86/2023 سے منسلک ہے، جو این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 8/20/29 کے تحت درج کی گئی ہے، پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ رفیق احمد شیخ نے منشیات کی سمگلنگ کی سرگرمیوں سے حاصل شدہ آمدنی سے یہ مکان تعمیر کیا تھا۔ پولیس کے مطابق رفیق احمد شیخ ایک سرگرم مجرم ہے جس کے خلاف منشیات کے متعدد مقدمات درج ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ: تلکھن بجبہاڑہ میں منشیات فروش کی 1.2 کروڑ کی جائیداد قرق


سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اسی کی ایک کڑی کے تحت یہ کاروائی کی گئی۔ اس سے قبل کئی منشیات فروشوں کے خلاف اس طرح کی کاروائی کی گئی جس دوران کروڑوں کی املاک کو ضبط کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details