اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سلاٹ میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا: آر ٹی او کشمیر - RTO KASHMIR ON DRIVING TEST SLOTS

آر ٹی او کشمیر قاضی عرفان نے پلوامہ کا دورہ کیا اور محکمہ موٹروہیکل کے ملازمین سے ملاقات کی۔

آر ٹی او کشمیر قاضی عرفان
آر ٹی او کشمیر قاضی عرفان (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2024, 8:58 AM IST

پلوامہ:ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر کا چارج سنبھالنے کے بعد آر ٹی او کشمیر نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور محکمہ موٹر وہیکل پلوامہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

آر ٹی او کشمیر قاضی عرفان نے ضلع پلوامہ کے اپنے دورہ کے دوران محکمہ کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیا اور یقین دلایا کہ محکمہ موٹر وہیکل عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

آر ٹی او کشمیر نے اپنے دورے کے دوران محکمہ موٹر وہیکل کے افسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ دفتر کے کام کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے جوش اور جذبے سے کام کریں۔

آر ٹی او کشمیر قاضی عرفان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موٹر وہیکل نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کے لیے اپنی انفورسمنٹ مہم کو تیز کر دیا ہے اور ٹریفک کے ہموار انتظام کے لیے مہم جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ڈرائیونگ سلاٹس کو بڑھا کر 10 فیصد کر دیا ہے کیونکہ حالیہ مہم کے بعد وادی میں ڈرائیونگ لائسنس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نابالغوں کے نام پر کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن نہ کی جائے، آر ٹی او


آر ٹی او کشمیر نے کہا کہ موٹر وہیکل پلوامہ کا محکمہ اچھا کام کر رہا ہے اور ضلع میں ٹریفک وائلیٹروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے اور اس سال کے دوران تقریباً 36 لاکھ کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

آر ٹی او کشمیر نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ وادی میں ٹریفک کے انتظام کو ہموار بنایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details