اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ اسپتال کے ڈاکٹروں پر مریضوں کو پریشان کرنے کا الزام - Protest at Bandipora Hospital

بانڈی پورہ ضلع اسپتال میں مریض کو معائنہ کے لیے گھنٹوں انتظار کرانے کے بعد تیمارداروں نے احتجاج درج کیا۔

بانڈی پورہ اسپتال کے ڈاکٹروں پر مریضوں کو پریشان کرنے کا الزام
بانڈی پورہ اسپتال کے ڈاکٹروں پر مریضوں کو پریشان کرنے کا الزام (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 7:03 PM IST

بانڈی پورہ اسپتال کے ڈاکٹروں پر مریضوں کو پریشان کرنے کا الزام (ETV Bharat)

بانڈی پورہ:ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں تیمارداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر مریضوں، تیمارداروں کو خواہ مخواہ پریشان کرنے اور انہیں وقت پر علاج و معالجہ فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ احتجاج کر رہے مرد و زن نے دعویٰ کیا کہ ’’ڈاکٹروں کی لاپرواہی نے ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کیا۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’معائنہ کے لیے مریض کو پانچ گھنٹے انتظار کرایا گیا۔‘‘

آسیہ بیگم نامی ایک تیماردار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب ہمارے مریض کا معائنہ نہیں کیا گیا تو ’’تنگ آمد بہ جنگ آمد‘‘ کے مصداق ہم نے میڈیا کے سامنے فریاد کی، تب جاکر اسپتال انتظامیہ نے مریض کا علاج کیا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً پانچ گھنٹے تک ہسپتال کے فرش پر پڑے رہنے کے باوجود ڈاکٹروں نے ان کے مریض کا معائنہ نہیں کیا۔ آسیہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ’’ہسپتال عملہ کا یہ روزانہ کا معمول ہے۔ مریضوں، تیمارداروں کو سارا دن ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں ریفر کرکے تنگ و پریشان کیا جاتا ہے۔‘‘

میڈیکل سپریڈنٹ بانڈی پورہ، محمد شفیع کوکا نے کہا کہ ’’او پی ڈی میں مریضوں کے رش کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے تک مریض کا علاج نہیں ہو سکا۔‘‘ انہوں نے یقین دلایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:Bandipora Hospital Sans Ophthalmologist بانڈی پورہ اسپتال، ماہر امراض چشم سے خالی

ABOUT THE AUTHOR

...view details