پلوامہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ میں منعقدہ بلاک دیوس پروگرام کے دوران اے سی آر شہباز احمد بودا، بی ڈی او نیوہ محمد اکبر اور ضلع پلوامہ کے تمام محکموں کے نمائندے موجود تھے۔تمام افسران نے مقامی باشندوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا۔
پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کی شکایات اور مطالبات کو سننا۔مقامی باشندوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تمام شکایات اور مطالبات کا فوری حل فراہم کرنا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ شہباز احمد بودا نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ بلاک دیوس پروگرام کے دوران اٹھائے گئے تمام مطالبات اور شکایات کا مقررہ وقت میں ازالہ کیا جائے گا۔