سرینگر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نتن اگروال نے فوج کے ساتھ قریبی تعاون کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انسداد دراندازی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔وہ چندی گڑھ میں بی ایس ایف کی مغربی کمان کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل یوگیش بہادر کھورانیہ کے ہمراہ کشمیر فرنٹئر کے دو روزہ دورے پر تھے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نتن اگروال، چندی گڑھ میں بی ایس ایف کی مغربی کمان کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل یوگیش بہادر کھورانیہ کے ہمراہ 11 اور 12 اپریل کو کشمیر فرنٹئر کے دو روزہ دورے پر تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران موصوف افسر نے ایل او سی پر تعینات جوانوں کی آپریشنل اور عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ڈی جی بی ایس ایف نے ایل او سی پر انسداد دراندازی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا - Infiltration along LOC - INFILTRATION ALONG LOC
DG BSF Visits Loc بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال، بی ایس ایف کی مغربی کمان کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل یوگیش بہادر کھورانیہ کے ہمراہ 11 اور 12 اپریل کو کشمیر فرنٹئر کے دو روزہ دورے پر آئے تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے ایل او سی پر تعینات جوانوں کی آپریشنل اور عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔
Published : Apr 13, 2024, 8:07 PM IST
مزید پڑھیں:ڈی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا
بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران ڈی جی نے ہمہامہ میں واقع ہیڈکوارٹر پر بی ایس ایف کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور ایل او سی کے بلندی پر واقع فاروڈ علاقوں کا دورہ کیا۔بیان کے مطابق نتن اگروال نے فوج کے ساتھ قریبی تعاون کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انسداد دراندازی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔
(یو این آئی)