اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ الیکشن آفیسر نے کیا پولنگ مراکز کا معائنہ - JK Assembly Elections

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے وضع کیے گئے رہنما خطوط خاص کر ووٹنگ کے عمل کو آسان و شفاف بنانے اور امیدواروں، ووٹروں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کے لیے انتظامیہ ہر سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بارہمولہ ڈسٹرکت الیکشن آفیسر نے کیا پولنگ مراکز کا معائنہ
بارہمولہ ڈسٹرکت الیکشن آفیسر نے کیا پولنگ مراکز کا معائنہ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 6:59 PM IST

بارہمولہ ڈسٹرکت الیکشن آفیسر نے کیا پولنگ مراکز کا معائنہ (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ:جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بارہمولہ، منگا شیرپا نے جمعرات کو ضلع واگورہ، کریری اسمبلی حلقہ کا دورہ کیا اور مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا جامع معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی ای او کے ہمراہ آر او واگورہ کریری، عبد الرحمان سمیت سیول انتظامیہ، پولیس سمیت دیگر محکمہ جات کے متعلقہ افسران بھی تھے۔

معائنے کے دوران، ڈی ای او نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کا بغور جائزہ لیا تاکہ سبھی شہریوں کے لیے ووٹنگ کے عمل کو ہموار اور موثر بنایا جا سکے۔ ڈی ای او نے جن پولنگ مراکز کا معائنہ کیا ان میں واگورہ، ہائگام، چورا، ہمرے، کریری اور دیگر پولنگ بوتھس شامل ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ای او نے کہا کہ اس دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہوں۔

جامع معائنہ میں اہم پہلوؤں خاص کر رسائی، معذور ووٹروں کے لیے ریمپ، صفائی کی مناسب سہولیات، پینے کے پانی کی دستیابی، بجلی کی فراہمی اور پولنگ عملے اور ووٹروں کے لیے دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے پولنگ مراکز کا معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جموں کشمیر اسمبلی انتخابات، سیکورٹی مزید سخت، امیدواروں کی نگرانی میں اضافہ - JK Assembly Elections

ABOUT THE AUTHOR

...view details