پلوامہ : رکن اسمبلی راجپورہ علام محی الدین میر نے حکومت سے ضلع پلوامہ میں کانکنی کی اجازت نہ دینے کی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کانکنی کے خلاف کارروائی کریں اور سرکار بھی کانکنی کو روکنے کےلئے ضروری اقدامات کرے۔
غلام محی الدین میر نے ضلع پلوامہ کے کریم آباد علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نالہ رومشی پر ہوئے کانکنی سے نقصان کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔ علاقے کے لوگوں نے کانکنی سے ہورہے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اس سے ان کے باغات اور دیگر زرعی زمین متاثر ہوئی ہیں جس کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جبکہ علاقے کے لوگوں نے رکن اسمبلی سے گزارش کی کہ علاقے میں ایک فٹ برج تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو راحت ملے جبکہ علاقے میں ایک عارضی فٹ برج پہلے ہی تعمیر کیا گیا جہاں سے عوام کا گزرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔