اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج - ENGINEER RASHID

ٹیرر فنڈنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں قید رکن اسمبلی انجینئر رشید کی ضمانت کی درخواست پر آج عدالت فیصلہ سنائے گی۔

انجینئر رشید  کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل
انجینئر رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2024, 5:53 PM IST

Updated : Nov 20, 2024, 12:06 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ جموں و کشمیر ٹیرر فنڈنگ ​​کیس کے ملزم اور بارہمولہ کے ایم پی انجینئر رشید کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر آج 20 نومبر کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ فیصلہ سنائیں گے۔ حالانکہ درخواست ضمانت پر فیصلہ کل 19 نومبر کو سنایا جانا تھا۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 13 نومبر کو کہا تھا کہ انجینئر رشید کے خلاف درج کیس کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ چونکہ ملزم رکن پارلیمنٹ بن چکے ہیں۔ اس لیے وہ 20 نومبر کو اس بات پر غور کرے گی کہ آیا کیس کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کیا جائے یا نہیں۔

دو اکتوبر کو عبوری ضمانت دی گئی:

انجینئر رشید نے 28 اکتوبر کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی تھی۔ 10 ستمبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینئر رشید کو جموں و کشمیر میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے دو اکتوبر تک عبوری ضمانت دی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری ضمانت میں دو بار توسیع کی تھی۔

انجینئر رشید بارہمولہ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں:

انجینئر رشید نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں این سی امیدوار عمر عبداللہ کو تقریباً ایک لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ انجینئر رشید کو این آئی اے نے 2016 میں گرفتار کیا تھا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 16 مارچ 2022 کو حافظ سعید، سید صلاح الدین، یاسین ملک، شبیر شاہ اور مسرت عالم، انجینئر رشید، ظہور احمد وٹالی، بٹہ کراٹے، آفتاب احمد شاہ، اوتار احمد شاہ، نعیم خان، بشیر احمد بٹ عرف پیر سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا گیا۔

این آئی اے کے مطابق لشکر طیبہ، حزب المجاہدین، جے کے ایل ایف، جیش محمد جیسی تنظیموں نے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کی مدد سے جموں و کشمیر میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملے اور تشدد کو انجام دیا۔ 1993 میں آل پارٹی حریت کانفرنس کا قیام علیحدگی پسند سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے کیا گیا۔

این آئی اے کے مطابق۔ حافظ سعید نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر حوالا اور دیگر چینلز کے ذریعے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لیے رقم کا لین دین کیا۔ انہوں نے اس رقم کو وادی میں بدامنی پھیلانے، سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے، اسکولوں کو جلانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔

Last Updated : Nov 20, 2024, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details