اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل: ڈی ڈی سی ممبر محمد اشرف نے جبران ڈار کو عوام کے سامنے تھپڑ جڑ دیا - مرکز کے زیر انتظام یوٹی

DDC Member Slap Social Activist In Ganderbal: گاندربل ضلع کے گوز بامہ واکورہ میں مقامی سطح پر منعقدہ کرکٹ میچ میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ڈی ڈی سی ممبر محمد اشرف نے جبران ڈار کو عوام کے سامنے تھپڑ مار دیا۔ اس سے وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ڈی ڈی سی ممبر محمد اشرف نے جبران ڈار کو عوام کے سامنے تھپڑ دے مارا
ڈی ڈی سی ممبر محمد اشرف نے جبران ڈار کو عوام کے سامنے تھپڑ دے مارا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 2:10 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر محمد اشرف نے جبران ڈار کو عوام کے سامنے تھپڑ دے مارا

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے گوز بامہ واکورہ میں مقامی سطح پر منعقدہ کرکٹ میچ میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ڈی ڈی سی ممبر محمد اشرف نے توتو میں میں کے دوران جبران ڈار کو عوام کے سامنے تھپڑ مار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق محمد اشرف اور جبران ڈار کے در میاں سیاسی بحث چھڑ گئی اور بات ہاتھا پائی پر آگئی۔ جبران ڈار نے کہا کہ محمد شرف نے اس پر بغیر کسی وجہ کے حملہ کر دیا۔ اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوئی چاہیے۔ جب کہ محمد اشرف کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کو اکسا رہا تھا اور ٹوکنے پر وہ اس پر انگریزی جھاڑ نے لگا۔

اس کرکٹ میچ کے منتظمین نے کہا کہ انہوں نے دونوں کو میچ کے سلسلے میں مدعو کیا تھا تاہم محمد اشرف نے جبران پر تھیٹر مارکر کے ٹھیک نہیں کیا جس کے لئے کاروائی ہوئی چاہیے۔ واضح رہے کہ محمد اشرف نے نیشنل کا نفرنس کی ٹکٹ پر ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیکر جیت حاصل کی تھی تاہم کچھ وقت قبل اس نے نیشنل کانفرنس سے علحیدگی اختیار کر کے شیخ اشفاق کی تو تشکیل سیاسی پارٹی میں شمولیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں کشمیر اینڈ لداخ ہائی کورٹ نے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو کیا متنبہ

جبران ڈار ایک سماجی کارکن ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی چھائے رہتے ہیں۔ دریں اثنا کرکٹ شائقین نے کہا کہ وہ ان سیاسی اور سماجی شخصیات کو کھیل سرگرمیوں کے موقعے پر ان کو حوصلہ افزائی کے لئے مدعو کرتے ہیں تاہم اس طرح کے واقعات سے وہ مایوس ہو جاتے ہیں۔ دریں اثنا نیشنل کا نفرنس کے حلقہ انچارج شیخ غیاس الدین نے واکورہ گاندریل میں جبران ڈار کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کی ہے، جس میں ڈی ڈی سی ممبر محمد اشرف نے کرکٹ میچ کے دوران جبران ڈار کو تھیٹر مارا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details