اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے ڈاڈسرہ میں 'مہیلا وندن' پروگرام کا اہتمام - خواتین وندن پروگرام

DDC Member Visit Dadasara: ضلع پلوامہ کے ترال کے ڈاٹسرہ میں ڈی ڈی سی رکن اوتار سنگھ کی نگرانی میں وومنز سیلف ہیلپ گروپس اور آشاورکروں کے ساتھ سے ایک میٹنگ منقعد کی۔ اس موقعے پر انہوں نے خواتین کو خود مختار بنانے کی بات کہی۔

ترال کے ڈاڈسرہ میں خواتین وندن پروگرام کا اہتمام
ترال کے ڈاڈسرہ میں خواتین وندن پروگرام کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 2:19 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 3:13 PM IST

ترال کے ڈاڈسرہ میں 'مہیلا وندن' پروگرام کا اہتمام

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے ڈاٹسرہ میں ڈی ڈی سی رکن اوتار سنگھ کی نگرانی میں وومنز سیلف ہیلپ گروپس اور آشاورکروں کے ساتھ سے ایک میٹنگ منقعد کی۔ اس میٹنگ میں علاقے کی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر اوتار سنگھ نے بتایا کہ حکومت ہند نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی سماجی، تعلیمی، معاشی اور سیاسی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف منصوبہ بندیوں کے ذریعہ مختلف اقدامات کیے ہیں۔ جب کہ حکومت کی طرف سے نافذ کردہ اسکیمیں جیسے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری اور دیہی)، قومی سماجی امداد پروگرام (این ایس اے پی)، سمگرشکشا، نیشنل اوورسیز اسکالرشپ کی اسکیم، بابو جگ جیون رام چھترواس یوجنا، سوچھ ودیالیہ مشن کی مدد سے خواتین کو مختار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش جاتی ہے کہ اسکول خاص طور پر معاشرے کے کمزور طبقوں کے لیے خوشگوار ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لیے دوستانہ ماحول بنایا جا رہا ہے۔ ان کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب سہولیات موجود ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے اسٹرانگ رومز کا دورہ کیا

Last Updated : Mar 7, 2024, 3:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details