اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاتری ہمارے مہمان ہیں:ڈی سی کولگام اطہر عامر - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

کولگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر عامر اطہر نے کہاکہ امرناتھ یاتری ہمارے مہمان ہیں۔انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امرناتھ یاتری ہمارے مہمان ہیں:ڈی سی کولگام اطہر عامر
امرناتھ یاتری ہمارے مہمان ہیں:ڈی سی کولگام اطہر عامر (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 7:02 PM IST

کولگام:ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام عامر اطہر نے نویوگ ٹنل قاضی کے قریب امرناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کا استقبال کیا ۔اطہر عامر نے کہا کہ امرناتھ یاتری ہمارے مہمان ہیں ،یہاں کے لوگوں نے ایک بار پھر مہمان نوازی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے امرناتھ یاترا کے پہلے جتھے کا والہانہ استقبال کیا۔

امرناتھ یاتری ہمارے مہمان ہیں:ڈی سی کولگام اطہر عامر (etv bharat)

انہوں نے کہا کہ اننت ناگ اور کولگام سے وابستہ ٹریڈرس فیڈریشن، سیول سوسائٹی کے ممبران نے جس طرح پھولوں کے ہار پہنا کر امرناتھ یاتریوں کا استقبال کیا۔یاتروں کا استقبال کرنا قابل ستائش ہے۔اس سے پورے ملک سمیت دنیا میں کشمیری لوگوں کی مہمان نوازی کی عکاسی ہوتی ہے۔

عامر نے کہا کہ سیول اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی امرناتھ یاتریوں کے پہلے قافلے کا زبردست استقبال کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاتریوں کے لئے تمام سہولیات میسر رکھی گئی ہیں ،تاکہ یاتریوں کو سفر کے دوران اور مختلف پڑاؤ پر کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:امرناتھ یاتریوں کا پہلا دستہ وادیٔ کشمیر میں داخل ہوا

واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح 4603 امرناتھ یاتریوں پر مشتمل پہلے جتھے کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔دوپہر کو جتھا وادی میں داخل ہوا۔قاضی کے مقام پر یاتریوں کے قافلہ کو دو الگ الگ راستوں بالتل اور پہلگام منتقل کیا گیا،جہاں سے انہیں کل صبح امرناتھ گھپا کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details