شوپیان:ضلع شوپیان کے تلران اور اس سے متصل علاقوں کے کاشتکاروں نے بتایا کہ ان کا روزگار براہ راست آبپاشی کی نہر پر منحصر ہیں۔ وہ پریشان ہیں کہ پانی کے بغیر وہ باغبانی اور زراعت کے کاموں کو کیسے انجام دیں گے۔ ندی خراب ہونے سے ہزاروں کنال اراضی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہیں لوگوں نے بتایا کہ اگر علاقے میں کوئی آگ کی واردت پیش آتی ہے تو پانی نہ ہونے کی وجہ سے اس پر قابو پانا مشکل ہو سکتا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار اعلیٰ حکام سے اس حوالہ سے بات کی تاہم ان کی طرف کوئی غور نہیں کیا جارہا ہے اور ان کے مطالبات کو رد کر دیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مقامی باشندوں نے آج اپنے علاقے تلرن میں ایک احتجاج بھی کیا۔