اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ادھمپور انکاؤنٹر میں سی آر پی ایف انسپکٹر ہلاک - CRPF Inspector Killed - CRPF INSPECTOR KILLED

صوبہ جموں کے ادھمپور ضلع میں پیر کی سہ پہر ایک عسکری حملے میں سی آر پی ایف انسپکٹر ہلاک ہو گیا۔

ا
ادھمپور میں سی آر پی ایف انسپکٹر ہلاک (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 5:55 PM IST

ادھمپور (جموں کشمیر) :صوبہ جموں کے ادھمپور ضلع میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم (انکاؤنٹر) میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک انسپکٹر ہلاک ہو گیا ہے۔ ادھمپور پولیس نے سی آر پی ایف انسپکٹر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’ضلع کے ڈڈو علاقے میں عسکریت پسندوں اور جموں کشمیر پولیس، سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا اور اس انکاؤنٹر کے دوران سی آر پی ایف کے ایک انسپکٹر گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر فوت ہو گیا۔‘‘ طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جموں خطے میں کئی عسکری حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کو سخت جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ رواں برس جموں میں عسکریت پسندوں نے یاتریوں سے بھری ایک بس پر گولیاں برسائیں جس کے سبب ڈرائیور ہلاک ہو گیا اور بس گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار کم از کم نو یاتری ہلاک ہو گئے تھے۔

صوبہ جموں کے ڈوڈہ، پونچھ اور راجوری اضلاع میں بھی کئی بڑے عسکری حملے ہوئے جن میں درجن سے زائد سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے سیکورٹی فورسز نے جموں خطے میں عسکری مخالف سرگرمیوں میں تیزی لائی جن میں سرچ آپریشن، تلاشیاں، محاصرے شامل ہیں جبکہ متعدد افراد کو حراست میں میں بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھی:عسکریت پسندوں کے حملہ کے بعد پونچھ میں دوسرے روز بھی محاصرہ جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details