پلوامہ:سی آر پی ایف نے مالی طور پر غریب خاندانوں کے لیے ضلع پلوامہ کے مختلف مقامات پر مسلسل مفت طبی کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے، تاکہ ان خانداروں کی دہلیز پر طبی سہولیات مفت میں دستیاب ہو سکیں۔
سی آر پی ایف سیکورٹی فراہم کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ جموں و کشمیر میں سیوک ایکش پروگرام کے تحت کھیل کود اور میڈیکل کیمپس انعقاد کر رہی ہیں، تاکہ عوام اور فورسز کے درمیاں بہتر تال میل قائم ہوں۔
ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقہ میں سی آر پی ایف کی 182 بٹالین نے رمضان المبارک کے پہلے دن ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں علاقہ اور اس کے متصل علاقوں کی ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے استفادہ حاصل کیا۔
کیمپ میں لوگوں کو مفت طبی مشورہ کے ساتھ ساتھ مفت میں ادویات تقسیم کی گئیں۔مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔