اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں انتخابات: کانگریس نے اپنے 19 امیدواروں کی لسٹ جاری کی - Assembly Election 2024

جموں وکشمیر میں ہونے والے انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے ایک اور لسٹ جاری کرکے 19 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے کانگریس نے دو فہرستوں میں کل 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ یہاں پر انتخابات تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی
کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 11:02 AM IST

Updated : Sep 10, 2024, 11:47 AM IST

جموں:کانگریس نے پیر کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے مزید 19 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔ سابق ایم پی چودھری لال سنگھ کو بسوہلی سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی۔ جو کہ انڈین نیشنل کانگریس کا طلبہ ونگ ہے) کے سابق صدر نیرج کُندن کو بشنہ سے امیدوار منتخب کیا گیا ہے۔

پارٹی نے سوپور سے حاجی عبدالرشید ڈار، ادھم پور ویسٹ سے سمیت منگوترا، سانبہ سے کرشن دیو سنگھ اور جموں ویسٹ سے ٹھاکر منموہن سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لنگیٹ سے ارشاد غنی، واگورا کریری سے ایڈوکیٹ عرفان حفیظ لون، رام نگر سے مول راج، بنی سے کاجل راجپوت، جسروٹا سے ٹھاکر بلبیر سنگھ، ہیرا نگر سے راکیش چودھری جاٹ، رام گڑھ سے یشپال کنڈل، باہو سے ٹی ایس ٹونی۔ ، آر ایس پورہ سے رمن بھلا، مڑھ سے ملا رام اور نگروٹا سے بلبیر سنگھ کے نام شامل ہیں۔

کانگریس امیدواروں کی فہرست (ETV Bharat)

کانگریس نے اب تک کل 34 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں کانگریس فاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے مطابق نیشنل کانفرنس 51 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ کانگریس 32 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

سی پی آئی (ایم) اور جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی (جے کے این پی پی) کو ایک۔ ایک نشست دی گئی ہے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے پانچ سیٹوں پر دوستانہ مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے کانگریس نے دو فہرستوں میں 15 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس میں ممتاز خان کو ریاسی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ راجوری سے افطار احمد، شری ماتا ویشنو دیوی سے بھوپیندر جموال، تھنامنڈی سے شوید احمد خان، سینٹرل شالٹینگ سے طارق حمید قرہ، سورنکوٹ سے محمد شاہنواز چودھری کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 10 سال بعد اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں انتخابات تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

Last Updated : Sep 10, 2024, 11:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details