اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سی آئی کے کا اننت ناگ اور کولگام میں متعدد مقامات پر چھاپہ - CIK RAIDS IN KASHMIR

سی آئی کے نے عسکریت پسندی سے متعلق ایک معاملے کی جانچ کے دوران متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

سی آئی کا اننت ناگ اور کولگام میں متعدد مقامات پر چھاپہ
سی آئی کا اننت ناگ اور کولگام میں متعدد مقامات پر چھاپہ (File Photo: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2024, 10:33 AM IST

Updated : Dec 14, 2024, 11:02 AM IST

اننت ناگ:جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے ہفتہ کی صبح اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ جیل کیہریبل مٹن اور ضلع کولگام کے دو گاؤں میں چھاپے مارے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ سی آئی کے کی ٹیمیں اننت ناگ کی ڈسٹرکٹ جیل مٹن پہنچیں۔ ذرائع کے مطابق اس دوران ڈسٹرکٹ جیل کے مختلف بلاکس اور بیرکوں میں تلاشی لی گئی۔

یہ تلاشی کارروائی عسکریت پسندی سے متعلق ایک معاملے کی جانچ کا حصہ بتائی جا رہی ہے جس میں تحقیقات کے دوران ڈسٹرکٹ جیل کے احاطے میں تکنیکی دستخط ملے۔

ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق سی آئی کے کی ٹیمیں ضلع کولگام کے گاؤں سونی گام اور چاولگام علاقوں میں بھی گئیں اور وہاں بھی کئی مقامات کی تلاشی لی گئی۔ اہلکار نے بتایا کہ ان چھاپوں کی منصوبہ بندی اور کارروائی مجاز عدالت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این آئی اے نے جموں وکشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز این آئی اے نے بھی عسکریت پسندی کے معاملے میں جموں و کشمیر، آسام، مہاراشٹر، اتر پردیش اور گجرات میں 19 مقامات پر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ ایجنسی نے بتایا کہ یہ کارروائی پہلے سے درج مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق سری نگر بارہمولہ، بڈگام اور جموں کے ریاسی ضلع میں مارے گئے این آئی اے کے ان چھاپوں کا مقصد ممنوعہ تنظیم جیش محمد سے وابستہ مشتبہ کی جانچ کرنا تھا۔

Last Updated : Dec 14, 2024, 11:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details