جموں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز جموں میں اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جموں نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ’ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں میں بین الاقوامی سرحدپر آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گراﺅنڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سکیورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔