پونچھ:صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ آپریشن ضلع کے ایک دور دراز علاقے گورسائی ٹاپ میں شروع کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیکورٹی ایجنسیز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر گرسائی ٹاپ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق محاصرے کے دوران فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران جنگل کی جانب پیش قدمی کے دوران سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی آواز سنی جس کے بعد فوج اور پولیس کی مزید کمک روانہ کی گئی۔