اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں تعزیتی جلوس برآمد - Budgam Procession

Budgam Residents Mourn Irani President Death: سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوئے ایرانی آفیشلز کے اعزاز میں بڈگام ضلع میں جلوس عزا برآمد کیا گیا۔

بڈگام میں ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں تعزیتی جلوس برآمد
بڈگام میں ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں تعزیتی جلوس برآمد (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 4:22 PM IST

Updated : May 24, 2024, 5:18 PM IST

بڈگام میں ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں تعزیتی جلوس برآمد (ای ٹی وی بھارت)

بڈگام (جموں کشمیر):وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں انجمن شرعی شیعان نام کی تنظیم کی جانب سے تعزیتی جلوس برآمد کیا گیا جس میں گذشتہ ہفتہ ہیلی کاپٹر کریش میں ہلاک ہوئے ایران صدر سمیت دیگر مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام سے ماتمی جلوس برآمد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں بزرگ، بچے اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ جلوس بڈگام ٹاؤن کے مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے واپس امام بارگاہ پر پر امن طور اختتام ہوا۔

بڈگام ٹاؤن میں آج ہیلی کاپٹر کریش میں ہلاک ہوئے افراد کے اعزاز میں دکانیں بند رہیں۔ جبکہ جلوس میں شامل لوگوں نے ایران کے حق میں اور امریکہ مخالف نعرے بازی کی۔ جلوس کی قیادت انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور علیحدگی پسند رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ جلوس میں شامل لوگوں نے شہداء کربلا کو بھی یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی کی۔

یاد رہے کہ 19مئی اتوار کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دیگر آفیشلز کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، اس دوران آزربائیجان کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا اور اس میں سوار سبھی افراد ہلاک ہو گئے۔ پیر کے حادثہ میں ان کی موت کی تصدیق کے ساتھ ہی پورے عالم سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھی شیعہ برادری نے جلوس عزا برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کی حادثاتی موت، بڈگام میں تعزیتی جلوس برآمد

Last Updated : May 24, 2024, 5:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details