پلوامہ:ضلع پلوامہ کے چیکہ بدری ناتھ اور کنی کوٹ کے درمیان ایک نالہ بہتا ہے جس میں پانی کا بہاؤ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ جب کہ بارشوں کے دوران یہ نالہ سیلابی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ کنی کوٹ اور چیکہ بدری ناتھ کے لوگوں نے اس نالہ پر ایک عارضی پل بنایا ہے لیکن اس پر سے اسکولی بچوں کا گزرنا مشکل ہے۔
اس سلسلے میں عبدالرشید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں اس علاقے کا پل بہہ گیا تھا اور تب سے لے کر آج تک کسی نے بھی ہمارے علاقے کی جانب توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں اسپتال تک پہنچنے کے لئے ایک لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ بارشوں کے دوران ہمیں زیادہ ہی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔