اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں دولہا اور دلہن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا - bride and groom cast their vote

Bride And Groom Cast Their Vote At Nowshera: بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں دولہا اور دلہن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس موقعے پر دلہے نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حق رائے دہی کے استعمال سے مثبت تبدیلی آئے گی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 5:06 PM IST

بارہمولہ میں دولہا اور دلہن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا
بارہمولہ میں دولہا اور دلہن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا (etv bharat)

بارہمولہ میں دولہا اور دلہن نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا (etv bharat)

بارہمولہ:لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں دو یو ٹیز سمیت چھ ریاستوں کے 49 سیٹوں پر پیر کو ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ پارلیمانی حلقے کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جس میں ضلع میں 17 لاکھ ووٹرز کے لیے 2103 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع میں آج صبح سے ہی پولنگ بھوتوں پر ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ انتخابات میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے آرہے ہیں۔ وہیں ضلع بارہمولہ کے نوشہرہ میں آج ایک دولہا اور دلہن کے جوڑے نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔

اس دوران دولہے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹ ڈالنا ہمارا حق ہے۔ ہم اس امیدوار کو ووٹ دیں گے جو ہمارے حق کی بات کرے گا۔ کشمیر اور کشمیری عوام کی ترقی کے لیے آواز بلند کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دوپہر ایک بجے تک 36.73 فیصد ووٹنگ، مہاراشٹر میں سب سے کم تو لداخ میں سب سے زیادہ ووٹنگ

انہوں نے نوجوانوں سے بھی گزارش کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر پولنگ بوتھوں پر آئیں اور اپنا ووٹ دالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشے کی لت میں مبتلا نوجوانوں سے بھی گذارش کی کہ وہ یہاں آئیں اپنا ووٹ ڈالیں۔ ہمیں کشمیر کے لیے ووٹ ڈالنا چاہیے۔ ہمیں اپنے بنیادی حقوق کے لیے ووٹ ڈالنا چاہیے۔ اس کے لیے تمام لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details