اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان میں غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد - BULLET RIDDEN DEAD BODY

مقامی لوگوں کے مطابق، صبح وہ علاقے سے گزر رہے تھے تو انہیں ایک لاش ملی، جس کے بعد فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔

BULLET RIDDEN DEAD BODY
ونڈینہ زینہ پورہ شوپیان میں غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2024, 3:58 PM IST

شوپیان: زینہ پورہ کے علاقے ونڈینہ میں ایک غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق، آج صبح جب وہ علاقے سے گزر رہے تھے تو انہیں ایک لاش ملی، جس کے بعد فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔

ونڈینہ زینہ پورہ شوپیان میں غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد (Etv Bharat)

غور طلب ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق، لاش پر گولیوں کے زخم پائے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے ابھی تک ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ لاش کی شناخت اشوک چوہان، ساکنہ بہار کے طور پر کی گئی ہے، لیکن اس بارے میں پولیس کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اونتی پورہ: آورہ کتوں کے حملے میں کمسن بچی کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details