بارہمولہ:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور بارہمولہ لوک سبھا امیدوار عمر عبداللہ نے لنگیٹ اور زچلڈارہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے میں حکمران پارٹی بی جے پی کی مدد کی۔ انہوں نے میرے حریف کو جھوٹ کے جھانسے دیکر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی یہاں نارمل ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن انہیں پونچھ میں آئی اے ایف کے قافلے پر حالیہ حملے کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ میرے دور میں وہ علاقے جہاں 2019 کے بعد ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات ہوئے ہیں وہ عسکریت پسندی سے پاک تھے۔