اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ ۔ گریز سڑک پر38 دنوں بعد ٹریفک بحال - Bandipora Gurez Road opens - BANDIPORA GUREZ ROAD OPENS

Gurez Road Opens ضلع باڈی پورہ میں واقع 84 کیلو میٹر طول بانڈی پورہ گریز سڑک کو 38 دنوں کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔گریز سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کی دوبارہ بحالی پر مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بانڈی پورہ۔گریز سڑک پر38 دنوں بعد ٹریفک بحال
بانڈی پورہ۔گریز سڑک پر38 دنوں بعد ٹریفک بحال

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 4:37 PM IST

بانڈی پورہ۔گریز سڑک پر38 دنوں بعد ٹریفک بحال

بانڈی پورہ؛ مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں رواں مہینے کی سات تاریخ کو شدید برف باری کی وجہ سے گریز بانڈی پورہ سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی تھی، تاہم آج 38 دنوں کے بعد 84 کیلو میٹر لمبی سڑک کو ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بحال کیا گیا۔

ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ایک سرکاری حکم نامے میں 56 آر سی سی بیکن کے ذریعہ گریز-بانڈی پورہ سڑک پر برف صاف کرنے کی تکمیل کی تصدیق کی ہے کہ بدھ سے گریز روڈ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل دونوں خطوں کو ملانے والے رازدان پاس پر شدید برف باری کے باعث سڑک پر تقریبآ تین ماہ تک بند رہتی تھی۔ تاہم اس سال حکام نے محض 38 دنوں کے اندر ہی سڑک کو دوبارہ کھول کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔انتظامیہ کی اس پہل سے لوگوں میں بھی خوشی پائی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ 38 روز کے بعد گریز بانڈی پورہ سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے کھول دیا گیا ہے۔ درماندہ گاڑیوں کو گریز سے بانڈی پورہ جانے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گریز بانڈی پورہ سڑک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

وادی گریز کے مقامی باشندوں نے گریز -بانڈی پورہ روڈ پر برف صاف کرنے کا کام جلد مکمل کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے راہگیروں اور ڈرائیوروں کو راحت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details