اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجینئر رشید کی رہائی پر عوامی اتحاد پارٹی کے حامیوں کا جشن - Engineer Rashid - ENGINEER RASHID

دہلی کی ایک عدالت نے لوک سبھا کے رکن انجینئر رشید کو ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت کے فیصلہ کے بعد عوامی اتحاد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے جم کر جشن منایا۔

انجینئر رشید کی رہائی پر اے اے پی کے حامیوں کا جشن
انجینئر رشید کی رہائی پر اے اے پی کے حامیوں کا جشن (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 10:41 AM IST

اننت ناگ: عوامی اتحاد پارٹی کے حامیوں نے انجینئر رشید کی رہائی کا جشن منایا۔ بڑی تعداد میں انجیئر رشید کے حامیوں نے لال چوک پہنچ کر جشن منایا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اے آئی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ ’یہ خوشی کا لمحہ نہ صرف پارٹی کے حامیوں کے لیے ہے بلکہ ان تمام افراد کے لیے ہے جو جمہوری حقوق اور انسانی آزادی کے حامی ہیں‘۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے انصاف کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

انجینئر رشید کی رہائی پر اے اے پی کے حامیوں کا جشن (ETV Bharat)

اے آئی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ انجینئر رشید کی رہائی ایک مثبت پیشرفت ہے جو جمہوری نظام کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ انجینئر رشید نے اپنی رہائی کے بعد کہا ہے کہ وہ جلد ہی انتخابات کی مہم میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ان کی رہائی کو پارٹی کے لیے ایک طاقتور پیغام سمجھا جا رہا ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ اس سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور وہ آئندہ انتخابات میں بہتر نتائج حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید رہا ہوگئے، پانچ سال بعد ملی عارضی رہائی - MP Engineer Rashid Bail


عوامی اتحاد پارٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ انجینئر رشید کی رہائی سے نہ صرف پارٹی کو مضبوطی ملے گی بلکہ یہ کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی ایک اہم لمحہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے دیگر سیاسی لیڈروں کی رہائی کی راہ ہموار ہوگی اور اس سے جمہوریت اقدار کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ پارٹی نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انجینئر رشید کے ہاتھ مضبوط کریں اور انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details