اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں درجۂ حرارت میں اضافہ، انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی - Heat Wave in Jammu - HEAT WAVE IN JAMMU

Heat Wave Alert In Jammu: جموں میں شدید گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک جانب اسکول ایجوکیشن محکمہ نے اسکولوں کا ٹائم ٹیبل تو کم کردیا لیکن دوپہر کو چھٹی ہونے کے بعد گھر لوٹتے وقت طلباء شدید گرمی سے پریشان ہو رہے ہیں۔

As temperature rises in Jammu, administrative appeals to citizens to exercise caution
جموں میں درجۂ حرارت میں اضافہ، انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 5:16 PM IST

جموں میں درجۂ حرارت میں اضافہ، انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی (ETV Bharat Urdu)

جموں:جموں و کشمیر میں موسم صاف ہونے کی وجہ سے گرمی نے اپنا قہر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ جموں سمیت ڈویژن کے کئی حصوں میں دن کے وقت سورج کی تپش چھائی رہی۔ جموں میں دن کا درجۂ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ بھی درجۂ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا تھا۔ میدانی علاقوں میں دنوں کے ساتھ ساتھ راتیں بھی گرم ہونے لگی ہیں۔ پہاڑوں میں بھی پارہ بڑھ گیا ہے۔ جموں میں آج صبح سے ہی گرمی نے اپنا قہر دکھانا شروع کر دیا۔ تیز گرم ہوائیں چلنے سے کئی سڑکیں دوپہر تک سنسان رہیں۔ شدید گرمی نے خاص طور پر پیدل چلنے والوں اور دو پہیہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کا ٹائم ٹیبل تو کم کر دیا ہے لیکن جب دوپہر کو چھٹی ہوتی ہے تو طلباء شدید گرمی سے پریشان ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں میں درجۂ حرارت میں اضافہ، ڈی سی نے شہریوں سے صحت کا خیال رکھنے کی اپیل کی - Heat Wave Alert In Jammu

پارہ چڑھنے اور گرمی بڑھنے سے نظام زندگی بھی متاثر ہو رہا ہے۔ بازاروں میں دن کے وقت خریداروں کا رش کم ہوگیا ہے اور لوگ شام کو ضروری خریداری کے لیے ہی باہر نکل رہے ہیں۔ گرمی کے پیش نظر ڈاکٹروں نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے زیادہ دھوپ میں نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ کسی ضروری کام کی صورت میں ہی گھروں سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چلچلاتی دھوپ سے لوگ پریشان ہیں۔ مسلسل گرمی کے باعث لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔ شدید دھوپ کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے کیسز بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details