اننت ناگ: امر ناتھ کی روانگی امرناتھ یاترا کے اہم ترین مراحل میں سے ایک ہے، جو عقیدت مندوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل اور مقدس حیثیت رکھتی ہے۔ اس سال چھڑی مبارک کو مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں مٹن سے امرناتھ گھپا کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ روانگی کے وقت "بھم بھم بھولے" کے مقدس نعروں کی گونج میں یہ چاندی کی چھڑی مٹن سے روانہ ہوگی۔
روانگی سے قبل مارٹند مندر میں خصوصی پوجا پاٹ اور بھجن کیرتن کا اہتمام کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مٹن ویلفیئر کمیٹی نے اس موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی تیاریاں کیں۔ لنگر اور دیگر سہولیات کے انتظامات کو بہتر طریقے سے انجام دیا گیا۔
مٹن ویلفیئر کمیٹی کے وائس پریذیڈنٹ، بھارت بوشن سادھو نے کہا چھڑی مبارک کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات شامل ہیں، جن میں اضافی پولیس فورس کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی، اور موبائل فون سروسز کی نگرانی شامل ہیں۔
یاتریوں کے لئے خصوصی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اور راستوں پر میڈیکل کیمپ اور ہنگامی خدمات بھی موجود ہیں۔ انتظامیہ نے پانی، بجلی، اور صفائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کیے ہیں۔ مجموعی طور پر چھڑی مبارک کی تقریب کے لئے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ تقریب میں ہندو مسلم سکھ اتحاد کی ایک تازہ مثال دیکھنے کو ملی، جہاں مسلمانوں اور سکھوں نے مذہبی ہم آہنگی کی علامت کے طور پر خصوصی پوجا پاٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری پنڈتوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کشمیر میں امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
چھڑی مبارک کی روانگی کے دوران سب سے پہلے سری نگر کے سریشور مندر میں پوجا کی گئی، اس کے بعد پانپور شیو مندر، بجبہاڑہ، اور مارٹنڈ سوریا مندر میں پوجا کی رسمیں ادا کی گئیں۔ بعد ازاں، گنیش بل میں ندی کے پار گنیش مندر میں پوجا ہوئی اور پھر پہلگام میں رات کا قیام کیا گیا۔
بعد میں چھڑی مبارک کو پوتر گھپا (امرناتھ گھپا) پہنچایا گیا، جہاں پر آخری پوجا کے بعد یاترا کا اختتام ہوا۔ اس دوران لدر ندی کے کنارے پہلگام میں بھی پوجا کی گئی، جو اس مقدس یاترا کا ایک اہم حصہ ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
چھڑی مبارک کی روانگی کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے انتظامات مکمل - chari Mubarak
امر ناتھ کی روانگی امرناتھ یاترا کے مقدس مراحل میں سے ایک ہیں جس کو چھڑی مبارک بھی کہا جاتا ہے۔ انتطامیہ چھڑی مبارک کے رسوم کی ادائیگی کے لیے سخت انتظامات کر رہی ہے۔
چھڑی مبارک کو احسن طریقے سے انجام دینے کےلئے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کیے گئے (ETV BHARAT)
Published : Aug 14, 2024, 2:16 PM IST
|Updated : Aug 14, 2024, 2:46 PM IST
مزید پڑھیں: بھاری بارش کی وجہ سے کشمیر میں بالتل روٹ پر امرناتھ یاترا معطل: جموں وکشمیر انتظامیہ - Amarnath Yatra Suspended
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال انتیس جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا میں اب تک پانچ لاکھ سے زائد یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے، جو اس یاترا کی عظمت اور لوگوں کی اس سے وابستگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔
Last Updated : Aug 14, 2024, 2:46 PM IST