جموں: فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک زنگ آلود باردودی سرنگ کو تباہ کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک ایک بارودی سرنگ کو برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ماہرین کو طلب کیا گیا، جنہوں نے اس زنگ آلود بارودی سرنگ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے تباہ کر دیا۔
مزید پڑھیں:کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد بر آمد
واضح رہے کہ گزشتہ روز بی ایس ایف نے تلاشی آپریشن کے دوران ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ڈرون سے گرایا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ آئی ای ڈی ایک تلاشی آپریشن کے دوران بر آمد کی گئی جس کو صبح کے وقت پاکستانی ڈورن کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔