اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج کی جانب سے بارہمولہ میں بپن راوت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد - cricket tournament Baramulla - CRICKET TOURNAMENT BARAMULLA

ضلع بارہمولہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بپن راوت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں کی ٹیموں نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

فوج کی جانب سے بارہمولہ میں بپن راوت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
فوج کی جانب سے بارہمولہ میں بپن راوت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 4:42 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آنجہانی جنرل بپن راوت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کا دوسرا ایڈیشن اور بی پی ایل 20 کا 10 واں ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ ایونٹ ڈگر ڈویژن/ہمالیان بریگیڈ بارہمولہ راشٹریہ کے زیراہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔

فوج کی جانب سے بارہمولہ میں بپن راوت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد (etv bharat)

اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جہاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیت کو منظر عام پر لانے کا سنہرا موقع ملتا ہے۔ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ 15 جولائی سے 15 اگست 2024 تک منعقد کی جا رہی ہے ۔اس کا مقصد سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

اس کے علاوہ وادی کشمیر کے نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے نجات دلانے اور کھیل کود کی جانب لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب ہوئی اور اس مئی کمانڈر ہمالین بریگیڈ کے ساتھ امود اشوک ناگپورے، ایس ایس پی بارہمولہ کی موجودگی میں معززین نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھائیں اور ہندوستانی فوج کی طرف سے کھیلوں کے مقابلوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ پولیس شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اس دوران نوجوانوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم کافی خوش ہے کیونکہ گزشتہ سال بھی ہم نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس سال اور بھی اچھی سہولیات فوج نے ہمارے لیے رکھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details