اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی آج جموں کشمیر کا دورہ کریں گے - Upendra Dwivedi - UPENDRA DWIVEDI

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے جموں خطے کا آج دورہ کریں گے۔ جنرل دویدی کا یہ دورہ جموں خطے میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کافی اہم مانا جارہا ہے۔

Army chief to visit Jammu Kashmir today
آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی آج جموں کشمیر کا دورہ کریں گے (Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 10:15 AM IST

جموں: آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی پنجال رینج کے جنوب میں واقع علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں آپریشنل چیلنجز پر بات چیت کرنے کے لیے جموں خطے کا بھی آج دورہ کریں گے۔ جنرل دویدی کا یہ دورہ جموں خطے میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کافی اہم مانا جارہا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف، جو پہلے شمالی آرمی کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ممکنہ طور پر بدھ کو نگروٹا میں فوج کے 16 کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد راجوری اور پونچھ علاقوں کا دورہ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران پیر پنجال رینج کے جنوب میں واقع علاقوں میں اضافی فوجیوں کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں جاری امرناتھ یاترا کے لیے اضافی سکیورٹی تیاریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے پونچھ سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے اور سرحد پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کا امکان بھی بات چیت میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ پچھلے تین سالوں میں کئی عسکریت پسندی حملوں نے جموں، راجوری، پونچھ خطہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کی متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details