اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی جموں و کشمیر کی پانچوں پارلیمانی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی: رفیع احمد میر - LOK SABHA ELECTION 2024

Apni Party holds foundation day سنہ 2020 کے مارچ میں سید محمد الطاف بخاری نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ اُس وقت دیگر سیاسی جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس کے لیڈران بشمول فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نظر بند تھے۔الطاف بخاری کی جماعت میں بیشتر لیڈران وہی تھے جو پی ڈی پی کو الوداع کہہ کر اس پارٹی کا حصہ بنے۔

رفیع احمد میر
رفیع احمد میر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 9:48 PM IST

اپنی پارٹی جموں و کشمیر کی پانچوں پارلیمانی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی:رفیع احمد میر

اننت ناگ: جموں کشمیر اپنی پارٹی نے یوم تاسیس کے موقع پر جموں وکمشیر کے کئی اضلاع میں تقاریب کا انعقاد کیا۔ چوتھے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی نے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں ایک تقریب منعقد کی، جس میں پارٹی ورکران نے شرکت کی۔

تقریب میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، جوائنٹ سیکرٹری انجینئر ہلال احمد شاہ نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی لوگوں کی وسیع تر مفاد میں پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں آنے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی اور پارٹی اپنے دم پر تمام سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کرئیگی۔
رفیع احمد میر نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان ہفتہ کے اندر لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

وزیراعظم کے دورہ سرینگر کے حوالے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مایوس ہوئے کہ وزیراعظم نے نہ تو سٹیٹ ہڈ پر کوئی بات کی اور نہ ہی اسمبلی انتخابات پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سے نہ صرف یہاں کی سیاسی پارٹیوں بلکہ عام کشمیری کو بھی کافی امیدیں تھی، مگر کشمیری عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔

میر نے مزید کہا 'ہماری پارٹی اس کوشش میں مصروف ہیں کہ وزیر اعظم کو سٹیٹ ہڈ اور دیگر معاملات پر انہیں یاد دہانی دلائی جائے۔ میر نے کہا جموں کشمیر اپنی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کا کوئی بی ٹیم نہیں ہے بلکہ اپنی پارٹی اپنے دم پر پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے ہیں اور امید ظاہر کی کہ عوام ان کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کرے گی۔

انہوں نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے کام کریں،تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کی جیت کو ممکن بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:غلط ہوا یا صحیح، اب ہمارا مقدر بھارت کے ساتھ ہی وابستہ: الطاف بخاری

واضح رہے کہ سنہ 2020 کے مارچ میں سید محمد الطاف بخاری نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ اُس وقت دیگر سیاسی جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس کے لیڈران بشمول فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نظر بند تھے۔الطاف بخاری کی جماعت میں بیشتر لیڈران وہی تھے جو پی ڈی پی کو الوداع کہہ کر اس پارٹی کا حصہ بنے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details