اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی لیڈر پی ڈی پی میں شامل - Qamar Chowdhary Rejoins PDP - QAMAR CHOWDHARY REJOINS PDP

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی سرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ پارٹیز کی جانب سے منڈیٹ دئے جانے اور ’ناراض‘ ہوکر پارٹیز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنی پارٹی لیڈر پی ڈی پی میں شامل
قمر چودھری (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 5:44 PM IST

اپنی پارٹی لیڈر پی ڈی پی میں شامل (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر) :جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے بیچ سیاسی لیڈران کی پارٹیاں بدلنا اور دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بیچ آج سرینگر میں اپنی پارٹی کے لیڈر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) میں شمولیت اختیار کی۔

سرحدی ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے سیاسی لیڈر اور راجوری حلقہ انتخاب کے سابق ایم ایل اے قمر چودھری نے محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ قمر چودھری سنہ 2014 میں پی ڈی پی کے رکن اسمبلی رہے ہے تاہم سنہ 2021 میں انہوں نے پی ڈی پی کو الوداع کہہ کر الطاف بخاری کی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم آج وہ مینڈیٹ ملنے کے بعد پی ڈی پی میں واپس شامل ہوئے۔

قمر چودھری نے بتایا کہ انہوں نے انکے کارکنان کے اصرار پر پی ڈی پی میں گھر واپسی کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی پی کی ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات لڑیں گے اور لوگوں کی خدمت کریں گے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے سے پی ڈی پی اور اپنی پارٹی میں درجنوں لیڈران و کارکنان نے استعفیٰ دیا اور دیگر پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی۔ قبل ازیں، پی ڈی پی کی جانب سے منڈیٹ کا اعلان کیے جانے بعد پی ڈی پی سے وابستہ کئی لیڈران پی ڈی پی سے ’ناراض‘ ہو کر مستعفی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی پارٹی نے جنوبی کشمیر کے کئی اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان - Apni Party Mandate

ABOUT THE AUTHOR

...view details