اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدی علاقوں میں سرنگ مخالف آپریشن جاری، جے کے لکھن پور گیٹ پر سیکورٹی چیکنگ - Anti tunnel operation going on - ANTI TUNNEL OPERATION GOING ON

ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد سے دراندازی اور پولیس چوکیوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فوج کو رات سے ہی سانبہ کے سرحدی علاقوں میں واقع پولیس چوکیوں پرتعینات کر دیا گیا ہے۔

اینٹی ٹنل آپریشن جاری، جے کے لکھن پور گیٹ پر سیکورٹی چیکنگ
اینٹی ٹنل آپریشن جاری، جے کے لکھن پور گیٹ پر سیکورٹی چیکنگ (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 12:12 PM IST

جموں:جموں ڈویژن میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اچانک اضافے کے درمیان، ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد سے دراندازی اور پولیس چوکیوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے بعد سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو الرٹ کرنے کے ساتھ فوج کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پہلی بار فوج رات کے وقت سانبہ کے سرحدی علاقوں میں واقع پولیس چوکیوں پر موجود ہے۔ تاہم اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اس سے قبل کٹھوعہ ضلع کے پہاڑی علاقوں کے 80 کلومیٹر کے دائرے میں فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔


پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہیں۔ سرحد پر دراندازی کے لیے بنائی گئی ممکنہ سرنگوں کو تلاش کر کے تباہ کرنے کے لیے بھی آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ مختلف سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی آئی بی میں اینٹی ٹنل سرچ آپریشن میں شامل ہو رہے ہیں۔ پولیس ندی نالوں کے آس پاس کے علاقوں اور دراندازی کے پرانے راستوں کی بھی مکمل چھان بین کر رہی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیوں کو ان پٹ ملا تھا کہ سامبہ اور ہیرا نگر کی ہند پاک سرحد سے دراندازی ہو سکتی ہے۔ جس کے حوالے سے فوج، بی ایس ایف اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ ڈوڈہ اور راجوری میں 40 سے زیادہ عسکریت پسند موجود ہیں۔

بی ایس ایف کے ایک افسر نے کہا کہ ہندوستان پاکستان سرحد سے دراندازی آسان نہیں ہے۔ اس کے سپاہی 24 گھنٹے چوکس رہتے ہیں۔ سرنگ مخالف مہم ہفتہ کی صبح کو تیسری روز بھی جاری رہی۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں محکمہ پردھان منتری گرام سڑک ہوجنا کے خلاف احتجاج

دوسری جانب کٹھوعہ میں ہائی الرٹ کے بعد پولیس نے جموں و کشمیر کے گیٹ وے لکھن پور میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔ لکھن پور میں پولیس اہلکار ہر آنے والی گاڑی کی مکمل چیکنگ کر رہے ہیں اور بسوں اور کاروں سے آنے والوں کا سامان بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ چیک پوائنٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ہر گاڑی کی تصویریں قید ہو رہی ہیں اور اس کے بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکار گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details