اننت ناگ:امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ بدھ کی علی الصبح 2907 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ گزشتہ روز پہنچنے والے یاتریوں کے 26ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں منگل کے روز 12 ہزار سے زائد یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے۔
جموں سے 2907 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
جموں سے 2484 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ گپھا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے بیچ 27ویں روز 2907 یاتری 103 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ بدھ کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 2194 مرد، 598 خواتین، 11 بچے، 91 سادھو اور 13 سادھوی شامل ہیں، جن میں بالتال ٹریک سے 1134 یاتری اور 1773 یاتری بالترتیب 41 اور 62 گاڑیوں میں سوار تھے۔
جموں سے 2907 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu) جموں سے 2907 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ (ETV Bharat Urdu)
واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 4 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گپھا کے درشن کیے۔ یہ بھی یاد رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔