ترال:جنوبی کشمیر کے ترال میںواقع مشہور تعلیمی ادارے اکمل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سالانہ تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ مہمان خصوصی کے بطور موجود تھے۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او ترال سھیل ریشی، نامور عالم۔ دین قطب الدین، ماہر تعلیم نذیر احمد ریگو اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کیے اور اپنے تعلیمی ادارے کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔
شرکاء نے بتایا کہ موجودہ دور میں جہاں تعلیم کو عام کرنے کے حوالے سے سرکاری سطح پر بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں معاشرے میں اخلاقی انحطاط کے حوالے سے آییے روز جو خبریں منظر عام پر آرہی ہیں وہ یقیناً قابل افسوس ہیں کیونکہ تربیت سازی کا فقدان ہے۔ اس حوالے سے اقدامات وقت کا تقاضا ہے ۔