اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے پنگلش گاؤں سے اسلحہ برآمد - AMMUNITION RECOVERED

جموں وکشمیر کے ترال میں سیکورٹی فورسز نے ترال کے ایک گاؤں سے اطلاعات کی بنیاد پر اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے

ترال کے پنگلش گاؤں سے اسلحہ برآمد
ترال کے پنگلش گاؤں سے اسلحہ برآمد (FILE PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2024, 12:29 PM IST

پلوامہ: سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے ایک مضافاتی گاؤں پنگلش سے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق دوران شب 180بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے خسوصی آپریشن گروپ(ایس او جی) ترال نے پہلے سے ہی گرفتار ایک عسکریت پسند ارشاد احمد چوپان ساکن لروجاگیر ترال کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے بعد پنگلش نامی گاوں میں ایک باغ کے اندر اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ایک اعلی پولیس افسر نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں ایک پستول، دو میگزین اور کچھ دیگر سامان شامل ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے اس ضبطی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کو گزشتہ دنوں جنوبی کشمیر کے شوپیاں علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان طاہر کیا جارہا ہے۔ ترال علاقہ ماضی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کیلئے جانا جاتا تھا لیکن گزشتہ کئی برسوں سے سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کے ذریعے علاقے میں ملیٹنسی کا صفایا کیا ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے مستقل کیمپ لگائے گئے ہیں جن سے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کافی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ حزب المجاہدین کا اوور گراؤنڈ ورکر پلوامہ میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

حال ہی میں ضلع پلوامہ میں پولیس اور 55 آر آر نے ٹہاب سے ایک اوور گراؤنڈ ورکر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ گرفتاری حزب المجاہدین کے 18 سالہ اوور گراؤنڈ ورکر دانش بشیر اہنگر عرف مولوی سے پوچھ گچھ میں ملی جانکاری کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ دانش بشیر آہنگر کو پولیس نے ایک ناکہ پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں دس گرینیڈ اور پانچ بیٹریوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details