جموں:دفعہ 370 کی منسوخی کی پانچویں برسی کے موقعے پر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جموں وکشمیر انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ایک روز کے لیے امرناتھ یاترا کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ یاتریوں کے قافلے کو وادیٔ کشمیر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ یاتریوں کو کل صبح تک یاتری نواس میں قیام کرنے کو کہا گیا ہے اور کسی بھی یاتری کو امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے روانہ نہیں ہونے دیا گیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
دفعہ 370 کی برسی: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024
سکیورٹی وجوہات کے مدنظر امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو آج پورے پانچ سال مکمل ہورہے ہیں۔ اس لیے احتیاطی اقدامات کے طور پر امرناتھ یاترا کو ایک روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو (Photo Courtesy: JK Police)
Published : Aug 5, 2024, 9:40 AM IST