اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں عرس شاہ ہمدان رح کے لیے لازمی انتظامات مکمل - URS Shareef In Tral - URS SHAREEF IN TRAL

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع شاہ ہمدان رح کا سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا جہاں ضلع لے مختلف علاقوں اور دیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں عدیدت مندوں نے شرکت کی۔

ترال میں عرس شاہ ہمدان رح کے لیے لازمی انتظامات مکمل
ترال میں عرس شاہ ہمدان رح کے لیے لازمی انتظامات مکمل (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 5:09 PM IST

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع حضرت شاہ ہمدان رح کا سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی عرس حضرت شاہ ہمدان رح عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس کے لیے انتظامیہ نے معقول انتظامات کیے ہیں۔ آج رات بھر خانقاہ میں شب خوانی ہوگی۔اس دوران وادی کے ممتاز علماء سیرت حضرت شاہ ہمدان رح پر روشنی ڈالیں گے۔

ترال میں عرس شاہ ہمدان رح کے لیے لازمی انتظامات مکمل (etv bharat)

اس حوالے سے آج بعد نماز مغرب کے بعد تحریک صوت اولیاء کے امیر اعلی مولانا عبدالرشید داوودی خطاب فرمائیں گے جبکہ عشاء کی نماز کے بعد را ت بھر روح پر مجالس کا اہتمام جاری رکھا جائے گا۔ اس دوران مقامی اوقاف نے دور دراز کے لوگوں کے لیے مفت لنگر کا بھی اہتمام کیا ہے جبکہ پولیس نے ترال قصبے کو جانے والی سڑکوں کے حوالے سے پہلے ہی روڈ میپ مرتب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کنگن میں میاں نظام الدین کانوی کے 127 ویں عرس کا اہتمام

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے خانقاہ فیض پناہ ترال کے امام حافظ عرفان احمد ثقافی نے بتایا کہ کل تین مرتبہ تبرکات کی نشاندہی کرائی جائے گی۔اس دوران ہندوستان کے ساتھ دنیا میں امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details